آصف بھاکی عددی برتری کے مقابلہ کےلیے خفیہ حکمت عملی تیار



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب کونسلر ملک ربنواز چدھڑ نے چیئرمین کے عہدہ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا‘ اُنھوں نے اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں ٹکٹ کے حصول کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ملک محمد اشرف اعوان کی جانب سے بھی چیئرمین کا الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کرائی جا چکی ہے۔ یہاں یہ امر قارئین کی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ ملک اشرف اعوان کو بلدیاتی انتخابات کے دوران ہی ملک آصف بھاء کی جانب سے چیئرمین کے امیدوار کے طور پر سامنے آگیا تھا۔ اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں ملک آصف بھا کو واضح برتری حاصل ہے۔ دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان جن کے آجکل صوبائی وزیر ملک آصف بھا کیساتھ اختلافات عروج پر ہیں نے حبیب نواز کو آشیر باد دیتے ہوئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درخواست فارم وصول بھی کیا مگر تاحال جمع نہیں کرایا۔ جبکہ ربنواز چدھڑ دو مرتبہ نائب ناظم بھی رہ چکے ہیں کو ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی کی جانب سے گرین سگنل کی اطلاعات ہیں ۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر حبیب نواز کی جانب سے مقررہ تاریخ تک درخواست جمع نہیں کرائی جاتی تو پھر ان چہ سرگوشیوں کو تقویت حاصل ہوجائے گی کہ ملک ربنواز چدھڑ کی صورت میں شاکر بشیر اعوان اور ڈاکٹر غوث نیازی نے ملکر آصف بھا ء کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اور انکی حکمت عملی یہ ہوگی کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ربنواز چدھڑ کو دلوانے کے لیئے پورا زور لگا یا جائے کیونکہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں شاکر بشیراور ڈاکٹر غوث نیازی عددی لحاظ سے ملک آصف بھا کا کسی طور مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
;
آصف بھاکی عددی برتری کے مقابلہ کےلیے خفیہ حکمت عملی تیار آصف بھاکی عددی برتری کے مقابلہ کےلیے خفیہ حکمت عملی تیار Reviewed by Khushab News on 10:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.