خوشاب نیوز کی خبر پر جبی واقعے کی انکوائری شروع


مٹھہ ٹوانہ ( نامہ ) نگار ای ڈی او ایجوکیشن عطا ء اﷲ شاہ نے نواحی گاؤں جبی میں غیر رجسٹرڈ سکول کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول جبی کے ہیڈماسٹر محمد اسلم کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق 16دسمبر کو جبی میں واقع ایک نجی غیر رجسٹرڈ سکول میں کلاسیں لگائیں گئیں اس دوران تعمیرات بھی جاری تھی کہ اچانک ایک کمرے کی چھت گر گئی مگر سکول میں موجود اڑھائی سو کے قریب بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس دوران چھت کی ٹائلیں اکھاڑ کے کمروں کو منڈیروں پر رکھی گئی تھی جو کہ ابھی بھی موجود ہیں ،خوش قسمتی سے چھٹی کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے تمام طالب علم اور عملہ محفوظ رہا شاہین پبلک سکول کے نام سے ایک غیر رجسٹرڈ سکول ایک خستہ حال بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے اورسولہ دسمبر کوپنجاب حکومت کی طرف سے چھٹی کا اعلان ہونے کے باوجود سکول کھولا گیا اور سکول کے تمام طالب علم حاضر تھے اور سکول میں مرمت کی غرض سے مستری مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی اور وہاں پہ کام کرنے والے مزدور زخمی ہو گئے مگر چھٹی کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے تمام طالب علم محفوظ رہے سکول میں کلاسیں لگانے کے دوران تعمیراتی کام پر بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوران تدریس تعمیراتی کاموں پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ اس سے معصوم نونہالوں کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے
;
خوشاب نیوز کی خبر پر جبی واقعے کی انکوائری شروع خوشاب نیوز کی خبر پر جبی واقعے کی انکوائری شروع Reviewed by Khushab News on 11:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.