شاکر بشیر کے ایک اور اہم شخصیت سے اخلافات سامنے آگئے




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور یونین کونسل پدھراڑ کے نو منتخب چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہورمیں درخواست جمع کرا دی۔ دریں اثناء خوشاب کے نو منتخب کونسلر ملک عنصر حیات نائچ نے میونسپل کمیٹی خوشاب اور جوہرآباد کے نو منتخب کونسلر حبیب نواز ٹوانہ نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد،بلا مقابلہ ننتخب کونسلر ملک فاروق حسن ٹوانہ نے نیونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کی چیئر مین شپ کیلی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یاد رہے کہ ضلعی چیئرمین شپ کیلئے ملک امیر حیدر سنگھا‘ میونسپل کمیٹی خوشاب کی چیئرمین شپ کیلئے ملک محمد ایوب بھا‘ ملک ظفر اقبال اعوان جبکہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی چیئرمین شپ کیلئے ملک ربنواز چدھڑ اور ملک اشرف اعوان کی جانب سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔سیاسی حلقوں میں ملک عمران بشیر کی جانب سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر کی بجائے لاہور میں صوبائی دفتر میں درخواست جمع کرائے جانے کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے اور رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی سے بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات کا شاخسانہ ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے صوبائی وزیر ملک آصف بھاء کیساتھ کھل کر اختلافات موجود ہیں جبکہ دیگر دو اراکین صوبائی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال اور ملک وارث کلو کیساتھ بھی انکی ہم آہنگی نہ ہے اور اب لاہور میں عمران بشیر کی درخواست جمع کرا کر انکی طرف سے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی کو بھی نظر انداز کیئے جانے کا پیغام دیا گیا ہے۔
;
شاکر بشیر کے ایک اور اہم شخصیت سے اخلافات سامنے آگئے شاکر بشیر کے ایک اور اہم شخصیت سے اخلافات سامنے آگئے Reviewed by Khushab News on 9:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.