شہدائے اے پی ایس کی یاد میں ملک بھر میں چھٹی کا اعلان




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ایک سال مکمل ہونے پرسولہ دسمبر بروزبدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہو گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی شہدا کی یاد میں کل ضلع پشاور میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر بلوچستان میں بھی کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
;
شہدائے اے پی ایس کی یاد میں ملک بھر میں چھٹی کا اعلان شہدائے اے پی ایس کی یاد میں ملک بھر میں چھٹی کا اعلان Reviewed by Khushab News on 10:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.