مٹھہ ٹوانہ ، سیلاب سے سڑکیں تباہ حال کوئی پر سان حال نہیں




بارشی سیلاب سے سڑکیں عمارات تباہ ، ارکین اسمبلی و ضلعی انتظامیہ کی بے حسی

مٹھہ ٹوانہ( نامہ نگار) مٹھہ ٹوانہ میں چھہ ماہ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہ حال سڑکوں کی تجدید و مرمت اور تعمیر کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق چھے ماہ پہلے آنے والے سیلاب نے مٹھہ ٹوانہ اور گردو نواح میں بہت تباہی مچائی اور بہت سے سرکاری عمارات سمیت سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں درجنوں جگہوں پر خود ضلعی انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کے لئے سڑکوں میں شگاف کئے مگر سیلاب کے پریشر ختم ہوتے ہی ہر چیز جوں کی توں چھوڑ دی اور کوئی مرمتی کام شروع نہ ہو سکا بہت ساری جگہوں پر لوگوں نے اپنی بساط کے مطابق مٹی وغیرہ گروائی اور کچھ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکی مگر بہت سا ری سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں مٹھہ ٹوانہ چکوک روڈ چھے ماہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے اور بڑے بڑے شگاف کی وجہ سے وہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہے مٹھہ ٹوانہ کو بیس سے زائد چکوک سے ملانے والا واحد مٹھہ ٹوانہ سے 47ایم بی تک نو تعمیر شدہ روڈ بھی سیلاب کی زد میں آ کراراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے اور اس کے کناروں سے ساری مٹی سیلاب میں بہہ گئی ہے پلیاں ٹوٹ گئیں آئے روز حادثات سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں سڑک کنارے انتہائی گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں جو بھی گاڑی یا موٹر سائیکل اس میں گرتا ہے پھر اس کے بچنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا محکمہ شاہرات کی عدم توجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں گزشتہ دنوں مسلسل تین دنوں میں الگ الگ حادثات میں تین موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گئے اور ان کے چار پانچ ساتھی عمر بھر کے لئے معذور ،اکثر اس اہم شاہراہ پر سفر کرنے والے انجان مسافر لاعلمی کے باعث حادثات کا شکار بنتے ہیں رات کو اندھیرے کی وجہ سے حادثات میں بہت اضافہ ہوا ہے ضلعی انتظامیہ کی انتہائی غفلت اور لاپروائی یہاں تک ہے کہ اس اہم شاہراہ پر کوئی تنبہیی بورڈ بھی نصب نہیں کئے گئے کہ کم از کم مسافروں کو خطرے سے آگاہ ہی کر دیا جائے اس غفلت کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے گنے کا کرشنگ سیزن ہونے کی وجہ سے اوور لوڈ ٹرالیوں کے باعث بھی حادثات میں اضافہ ہوا ہے اس سلسلہ میں جب ای ڈی او ورکس عبد القیوم طاہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فنڈز کی منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو چٹھی لکھی گئی منظوری ہوتے ہی مرمت شروع کر دی جائے گی 



رانا بشیر کا انتقال پر ملال
مٹھہ ٹوانہ( نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت رانا عامر بشیر ،رانا عادل بشیر ،رانا عدنان بشیر کے والد محترم رانا بشیر احمد انتقال کر گئے ان کی نمازہ جنازہ مرکزی جامع مسجد قاضیانوالی میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں سیاسی ،سماجی ،تجارتی شعبوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی نمازہ جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا رسم قل آج دس بجے ادا کئے جائیں گے 
;
مٹھہ ٹوانہ ، سیلاب سے سڑکیں تباہ حال کوئی پر سان حال نہیں مٹھہ ٹوانہ ، سیلاب سے سڑکیں تباہ حال کوئی پر سان حال نہیں Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.