کیمرے نے پھانسی کے پھندے پر پہنچا دیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد ضیا الطارق نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے چک نمبر53ایم بی میں بھابھی کو قتل کرنے 
والے دیور صغیر حسین کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے ، مقدمہ کے دوسرے ملزم سردار کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ، ملزم صغیر حسین نے اپنے ساتھی سردار کی معاونت سے اپنی بھابھی امتیاز اختر زوجہ محمد منشا کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا تھا ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، دوران تفتیش ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کے ذریعے نشاندہی ہوئی ۔

;
کیمرے نے پھانسی کے پھندے پر پہنچا دیا کیمرے نے پھانسی کے پھندے پر پہنچا دیا Reviewed by Khushab News on 9:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.