آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی یاد میں تقریب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد میں گذشتہ روز پشاور میں اے پی ایس سکول کے بچوں کی شہادت کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی اور دعا بھی گی گئی ۔ اس موقع پرڈی او سی عبدالحمید سنبل ، ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک ، مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر بائب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ ،ثمینہ بلوچ ،رضوان بھا ء چوہدری ارشدایڈووکیٹ چیرمین عشرو زکواۃ ضلع خوشاب،صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب جوہر آباد محمدالطاف چغتائی موجود تھے ۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک مشاعرہ ہو ا جس کے روح رواں ڈی او سی عبدالحمید سنبل اور معروف شاعر فاروق لودھی نے شرکت کی اس کے علاوہ نورپور تھل اور باقی تحصیلوں کے ساتھ ساتھ مقامی شعراء نے بھی شرکت کی ۔ مشاعرے میں سانحہ پشاور کے بچوں کی عظمت اور بلند درجات اور ان کی شجاعت صبر استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سا لمیت کی خاطر ہر قربانی اوردشمن کے آگئے سینہ سپر ہوکر اسکے مذموم ارادوں کو 
خاک میں ملانے کا عزم بھی کیا گیا ۔

;
آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی یاد میں تقریب آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی یاد میں تقریب Reviewed by Khushab News on 5:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.