وای سون کی خبریں( 10جنوری



واپڈا کی غفلت ،نو شہرہ کا بیشتر حصہ 24گھنٹے اندھیرے میں ڈوبا رہا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ایس ڈی او واپڈا نوشہرہ کی نااہلی غفلت لاپرواہی کے سبب محلہ لطیفال،محلہ مندیال،بکھوال سٹریٹ ،مندیال ،گرلز ڈگر ی کالج روڈکے مکین بجلی کی بندش سے رات گھپ اندھیرے میں جاگ کر گزاری کیونکہ آج کل وادی سون کے مختلف قصبات میں چوری ڈکیتیوں کی کافی وارداتیں ہوچکی ہیںتفصیل کے مطابق شام ڈھلتے ہی گرلز کالج کے قریبی بجلی کے ٹرانسفارمر کی فیوز ڈی بوجہ تاروں کے شارٹ سے اڑ گئی صارفین نے کمپلینٹ آفس میں شکایات درج کےلئے رابطہ کیا تو ڈیوٹی پر تعینات لائن میں پوری رات سے غائب رہے ایس ڈی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر کا اندرونی نقص ہے لہذا کل بجلی ٹھیک ہوگی دوسرے دن دس بجے لائن میں نے شارٹ فالٹ ٹریس کرکے بجلی بحال کردی صارفین کا کہا ہے کہ مقامی ایس ڈی او نے اپنے چہیتوں کو رات والی ڈیوٹی پر لگایا ہوا ہے جو ڈیوٹی کی بجائے رات اپنے اپنے گھروں میں بسر کرتے ہیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایس ڈی او واپڈا کو اپنے ماتحت عملہ سے ڈیوٹی لینے کا پابند بنایا جائے۔
(اشتہار)

وادی سون ، ویگن والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کے انگہ،سرہال ،شکرکوٹ،اوگالی،اوچھالی،کھبکی،جابہ،کھوڑہ ،کٹھوائی ،سورکی، سودھی روٹ پر چلنے والی ویگن مالکان کی من مانیاں عروج پر زائد کرایہ اوورلوڈنگ روزانہ کا معمول بن گیا ہے مسافر مرد وخواتین بوڑھوں کو پریشانی کا سامنا ہے شکایت کے باوجود ٹریفک پولیس نے عملے کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے مذکورہ ٹرانسپوٹروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنا معمول بنا لیا ہے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکام نوٹس لے۔

منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تکبیر چوک نوشہرہ سے محمد کاشف موچی سے250گرام ہیرﺅئین30بور پسٹل شیر محمد سے250گرام ہیرﺅئین برآمد کرکے منشیات ایکٹ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

;
وای سون کی خبریں( 10جنوری وای سون کی خبریں( 10جنوری Reviewed by Khushab News on 9:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.