سمیرا ملک کی سیاسی شخصیت سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی، ملک حاکم خان




وشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن نوشہرہ وادی سون کے صدر اور امیدوار برائے چیرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ملک حاکم خان نے کہا ہے کہ محترمہ سمیرا ملک کا جذبہ کو ہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے ، من گھڑت کہانیاں بنانے، انکے پی ٹی آئی سے اتحاد کی افواہیں پھیلانے اور مسلم لیگ ن میں سازشیں تلاش کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میںضلع خوشاب کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کیااور کامیابی حاصل کرنے والے میں محترمہ سمیرا ملک کے حمائت یافتہ بلدیاتی نمائندوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ملک حاکم خان نے مزید کہا کہ محترمہ سمیرا ملک مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اس لیے مسلم لیگ کارکنوں ، عہدیداروں اور اراکین اسمبلی کو چاہیے کہ انکی مقبولیت سے خوفزدہ ہو نے کی بجائے انکا ساتھ دیکر مسلم لیگ ن کو مضبوط اور مستحکم بنائیںیہی انکی مسلم لیگ ن سے وفاداری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ضلع کونسل خوشاب سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے ہی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ سمیرا ملک کی سیاسی شخصیت سے ملاقات محض ذاتی نوعیت کی تھی جسے ایشو بنا کر مسلم لیگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سلسلہ ختم ہو جانا چاہیے۔
(اشتہار)
;
سمیرا ملک کی سیاسی شخصیت سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی، ملک حاکم خان سمیرا ملک کی سیاسی شخصیت سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی، ملک حاکم خان Reviewed by Khushab News on 6:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.