ادبی مقابلہ جات سےطلباءو طالبات کی پوشیدہ صلاحتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں،تابندہ امجد



 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرامز کے تحت ضلع خوشاب کے کالجز سطح کے آخری روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد میں انگریزی تقریری مقابلوں کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا - تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسرتابندہ امجد جبکہ صدارت وائس پرنسپل کالج پروفیسر تسنیم طاہر نے کی - تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد ،گورنمنٹ ڈگری کالج قائدآباد ،پنجاب کالج جوہرآباد ،سپیریر کالج جوہر آباد اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد کے طالب علموں نے حصہ لیا -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی او تابندہ امجد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر سال صوبہ بھر میں ادبی پروگرامز کا انعقاد کروایا جاتا ہے -جس سے طلباءو طالبات کی پوشیدہ صلاحتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے -انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام میں طالب علموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا - جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں نکھار پیدا کرنے کے لئے ان کے اساتذہ نے خوب محنت کی ہے - انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ نصابی اوہم نصابی سرگرمیوں میں بٹرھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و ملت کا پوری دنیا میںنام روشن کریں -وائس پرنسپل پروفیسر تسنیم طاہر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ 12 جنوری سے یہ ادبی پروگرامز کا آغاز ڈویژنل سطح پر ہو گا - ضلعی سطع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءاور طالبات او ڈویژن لیول پر منعقد ہونے والے پروگرامز میں اپنی اپنی کارکردگی کے جوہردکھائیں گے - بعد ازاں یہ مقابلہ جات صوبائی سطح پر ہوں گے جسمیں پوزیشن ہولڈز طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیئے جائیں گے -تقریری مقابلوں کے نتائج کے مطابق ماسٹرسطح کے طلباءمیں سپیریر کالج جوہرآباد کے حافظ عمران حسن نے فسٹ اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کی اسماءاعجاز نے سیکنڈز پوزیشن حاصل کی -ڈگری سطح پر گورنمنٹ ڈگری کالج قائدآباد کے محمد فیصل رسول اﺅل ،گورنمنٹ کالج جوہرآباد کے محمد عمر دوم اور سپیریرکالج جوہرآباد کے منیب نواز سوم پوزیشن پر آئے - انٹر سطح کے تقریری مقابلوں میںسپیریر کالج جوہرآباد کے محمد مہد خالد نے فسٹ، ڈی پی ایس انیڈ انٹر کالج جوہرآباد کے مجتبَے فیصل نے سیکنڈ اور پنجاب کالج جوہر آباد کے محمد ابراہیم خان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی -
(اشتہار)

;
ادبی مقابلہ جات سےطلباءو طالبات کی پوشیدہ صلاحتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں،تابندہ امجد ادبی مقابلہ جات سےطلباءو طالبات کی پوشیدہ صلاحتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں،تابندہ امجد Reviewed by Khushab News on 7:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.