ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی کا مختلف مراکز پرپولیو مہم کا اچانک معائنہ




ڈی ایچ او خوشاب ڈاکٹر آصف قاضی پولیومہم کا جائزہ لے رہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ڈور ٹو ڈور قطرے پلائیں،ڈاکٹر قاضی آصف کی ہدایت ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے پولیو مراکز روڈہ ،نورپورتھل ،رنگپور اور آدھی کوٹ کا اچانک دورہ کیا اور عملہ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے محکمہ صحت کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈور ٹو ڈور جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں تاکہ خطرناک امراض کا خاتمہ ہوسکے بعد ازاں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ نورپورتھل کے متعدد ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء تیار کرتے وقت حفظانِ صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں۔
(اشتہار)
;
ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی کا مختلف مراکز پرپولیو مہم کا اچانک معائنہ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی کا مختلف مراکز پرپولیو مہم کا اچانک معائنہ Reviewed by Khushab News on 5:30:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.