ضلع خوشاب سے انتہائی خطرناک مطلوب مجرم گرفتار


(خطرناک اشتہاری حبیب نواز پولیس حراست میں)
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے قتل، اقدام قتل اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ٹاپ ٹین اشتہاری حبیب نواز ترکھان ساکن ہڈالی کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ملزم مذکور کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی تھی اور مٹھہ ٹوانہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت بنی ہوئی تھی۔اس خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فنی بنیادوں پر تلاش جاری رکھتے ہوئے آج خطرناک اشتہاری حبیب نواز کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے اشتہاری کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا ´۔

(اشتہار)
;
ضلع خوشاب سے انتہائی خطرناک مطلوب مجرم گرفتار ضلع خوشاب سے انتہائی خطرناک مطلوب مجرم گرفتار Reviewed by Khushab News on 2:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.