نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری چودہ جنوری کو ہوگی


فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب اورسات میونسپل کمیٹیوں کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقاریب 14جنوری کوگیارہ بجے منعقد ہونگی اور متعلقہ ریٹرنگ افسران حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ایک تا تیرہ کے نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اورکونسلروں سے محمد یوسف چاہل جوہر میموریل ہائی سکول جوہرآباد میں حلف لیں گے یونین کونسل چودہ تا ستائیس کے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہر آباد کے ہال میں ہو گی تنویرقریشی حلف لیں گے ۔یونین کونسل اٹھائیس تا چونتیس کے بلدیاتی نمائندوں سے محمد کلیم بوائز کالج قائدآباد کے ہال میں حلف لیں گے ۔یونین کونسل پینتیس تا اکتالیس کے بلدیاتی نمائندوں سے شکیل رفعت ڈی او بلڈنگز کے آفس میںحلف لیں گے ۔یونین کونسل بیالیس تا اڑتالیس کے نمائندوں کی تقریب حلف برداری بوائز ہائی سکول نور پو میں ہو گی محمد علی آصف بٹر بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے۔میونسپل کمیٹی خوشاب کی وارڈ نمبر1 تا15کے نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ملک ممتاز ٹی ایم اے ہال خوشاب میں حلف لیں گے خوشاب کی وارڈ16 تا 30 کے کونسلروں سے زاہد حسین دفتر لائیو سٹاک میں اور42تا 46 کے کونسلروں سے عبدالقیوم ہائی وے کے ڈویڑنل آفس میں حلف لیں گے۔ایم سی جوہرآبادکے کونسلروں کاحلف ضلع کونسل ہال میں ہوگاعبدالحمید سنبل حلف لیںگے میونسپل کمیٹی ہڈالی کے کونسلروں سے نسیم اقبال جوہرمیموریل ہائی سکول جوہرآباد میں حلف لینگے۔ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے کونسلروں سے رانافاروق ڈی اوفارسٹ کے دفتر جوہرآبادمیں حلف لینگے۔ میونسپل کمیٹی قائدآباد کے کونسلروں سے غلام یٰسین گرلزکالج قائد آباد میںحلف لینگے۔ میونسپل کمیٹی نور پور تھل کے کونسلروں سے اشرف گوندل جناح ہال نور پور میں حلف لیں گے۔میونسپل کمیٹی نوشہرہ وادی سون کے کونسلروں سے نصیرکربلائی ریسٹ ہاو ¿س نوشہرہ میں ، حلف لیں گے
(اشتہار)
;
نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری چودہ جنوری کو ہوگی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری چودہ جنوری کو ہوگی Reviewed by Khushab News on 7:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.