بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلانے کے لیے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیو سے ملک کو پاک کرنے اور اس موزی مرض کا قلع قمع کرنے کے لئے حکومت پنجاب بہت سنجیدہ ہے - اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب کے زیر ہدایت ضلع خوشاب میں بار بار پولیو مہم شروع کی گئی آج بھی اس سلسلے میں ڈی سی او کمپلیکس میں ڈی او سی عبدالحمید سنبل کے زیر صدارت پولیو کی میٹنگ ہوئی - جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی ،دیگر ڈاکٹرز ،ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے ،ڈی ایم او ،اور دیگر افسران نے شرکت کی -ڈاکٹر آصف قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں تینوں تحصیلوں میں بیک وقت پولیو مہم کا آغاز مورخہ11جنوری تا 13جنوری 2016 تک کیا جائیگا اور اگلے روز فالو اپ ہو گا - اس دوران 1,77870 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے - انہوں نے446 موبائل ٹیمیں بنائی ہیں جو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی - 51 یوسیز کے ا یم اوز مانیٹر کریں گے اور96ایریا انچارچ بنائے گئے ہیں -اور پولیوویکسنیشن کے عمل میں پولیس کی بھی مدد لی جائیگی -تاکہ کوئی بھی والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار نہ کرسکیں - ٹرائزٹ پوائٹس 22 ہیں ان پر 26 ٹیمیں سپروائز کریں گی -
;
بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلانے کے لیے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلانے کے لیے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ Reviewed by Khushab News on 6:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.