سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے سمیرا ملک کا امتحانی ریکارڈ طلب کرلیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے پنجاب یونیورسٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی ناہلی کے خلاف دائر کردہ نظر ثانی کی اپیل سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے محترمہ سمیرا ملک کو بی اے کی جعلی ڈگری کے الزام میں تا حیات ناا ہل قرار دیا تھا۔ محترمہ سمیرا ملک نے اس فیصلہ کی خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کررکھی ہے ´سپریم کورٹ کا لارجر بینچ مسٹر جسٹس ثاقب نثا ر، مسٹر جسٹس امیر مسلم، مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان،مسٹر جسٹس اقبال علمدار رحمن اور مسٹر جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے یاد رہے کہ 28اکتوبر2013کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کی رکنِ قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا تھا۔این اے 69 خوشاب سے انکے مخالف امیدوار عمر اسلم نے سمیرا ملک کی تعلیمی اسناد چیلنج کی تھیں۔عدالتِ عظمیٰ نے سمیرا ملک کا بطور ایم این اے یکم مارچ 2008کو جاری کیا گیا کامیابی کا نوٹفیکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب میں الیکشن کمیشن کی
جانب سے سمیرا ملک کیخلاف فوجداری مقدمہ کے اندارج کا استغاثہ زیر سماعت ہے۔سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سمیرا ملک کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت سے وہخواتین کی مخصوص نشست کے ذریعے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کے عہدے کے لیے خود امیدوار ہو سکتی ہیں۔کیونکہ فی الحال وہ کسی بھی عوامی عہدے پرآنے کی اہل نہیں ہیں۔بدھ تیرہ جنوری کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سمیرا ملک کی جانب سے مبین قاضی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ انکے مخالف فریق عمر اسلم اعوان کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ عدالت میں عظمی میں پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر محترمہ سمیرا ملک اور انکے شوہر ملک طاہر سرفراز اعوان کے علاوہ ملک عمر اسلم اعوان بھی عدالت میں موجود تھے۔
اشتہار
;
سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے سمیرا ملک کا امتحانی ریکارڈ طلب کرلیا سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے سمیرا ملک کا امتحانی ریکارڈ طلب کرلیا Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.