نوشہرہ وادی سون تجاوزات مافیا کے نرغے میں




نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)شہر بھر میں ٹریفک پولیس ،ٹی ایم اے کی عدم توجہی سے پورا شہر تجاوزات مافیا کے نرغے میں پھنس کررہ گیا ہے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگی شہر میں عوام اور خاص کر مریضوں کو ہسپتال لے جانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جگہ جگہ غیر قانونی گاڑیوں ،کاروں اور رکشاوں کی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے جس پر شہریوں نے پولیس کی نااہلی اور ٹی ایم اے کی نااہلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میلاد چوک ،تکبیر چوک پر ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے مریض اور ان کے لواحقین اہسپتالوں کی بجائے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں بازار میںرہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے جس سے پیدل گزرنے والوں کا محال ہوگیا ہے اور سکول کے بچے اور طالبات کو سکول جانے گھر واپس آنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈی سی خوشاب ڈی پی او ر ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام اور تجاوزات مافیا کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ شہری سکھ سانس لے سکیں۔
اشتہار
;
نوشہرہ وادی سون تجاوزات مافیا کے نرغے میں نوشہرہ وادی سون تجاوزات مافیا کے نرغے میں Reviewed by Khushab News on 8:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.