خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم فضل حق کول کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں حسن طارق نے کہا ہے کہ آجر اور اجیر لازم و ملزوم ہیں جب تک ہم کان کنوں کو بہتر سہولتیں اور انہیں حقوق نہیں دیں گے ہم معدنیات میں خود کفیل نہیں ہو سکتے ،وہ اراڑہ مائن پر کان کنوں میں گرم شالیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اباؤ اجداد نے ہمیشہ کان کنوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کیں اور آج ہم بھی اپنے والدمیاں عطاء الرحمن طارق مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سردیوں کے موسم میں گرم شالیں تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے 250کان کنون میں گرم شالیں تقسیم کیں ۔
 |
اشتہار |
;
کوئی تبصرے نہیں: