ضلع خوشاب کے پانچ سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب اورسات میونسپل کمیٹیوں کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقاریب منعقد ہوئیں اور متعلقہ ریٹرنگ افسران  نے نو منتخب پانچ سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں سےحلف لیا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ایک تا تیرہ کے نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اورکونسلروں سے محمد یوسف چاہل نے جوہر میموریل ہائی سکول جوہرآباد میں حلف لیا، یونین کونسل چودہ تا ستائیس کے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہر آباد میں ہوئی جہاں ڈپٹی ڈائریکتر کالجز  تنویرقریشی  نےحلف لیا ۔یونین کونسل اٹھائیس تا چونتیس کے بلدیاتی نمائندوں سے محمد کلیم بوائز کالج قائدآباد کے ہال میں حلف لیا۔یونین کونسل پینتیس تا اکتالیس کے بلدیاتی نمائندوں سے شکیل رفعت نے ڈی او بلڈنگز کے آفس میں حلف لیا ۔یونین کونسل بیالیس تا اڑتالیس کے نمائندوں کی تقریب حلف برداری بوائز ہائی
سکول نور پو میں ہو ئی محمد علی آصف بٹر  نےبلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔میونسپل کمیٹی خوشاب کی وارڈ نمبر1 تا15کے نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ملک ممتاز نےٹی ایم اے ہال خوشاب میں حلف لیا خوشاب کی وارڈ16 تا 30 کے کونسلروں سے زاہد حسین نے دفتر لائیو سٹاک میں اور42تا 46 کے کونسلروں سے عبدالقیوم  نےہائی وے کے ڈویڑنل آفس میں حلف لیا۔ایم سی جوہرآبادکے کونسلروں کاحلف ضلع کونسل ہال میں ہواجہاں ڈی او سی عبدالحمید سنبل  نےحلف لیا، میونسپل کمیٹی ہڈالی کے کونسلروں سے نسیم اقبال نے جوہرمیموریل ہائی سکول جوہرآباد میں حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے کونسلروں سے رانافاروق  نےڈی اوفارسٹ کے دفتر جوہرآبادمیں حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی قائدآباد کے کونسلروں سے غلام یٰسین  نےگرلزکالج قائد آباد میں حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی نور پور تھل کے کونسلروں سے اشرف گوندل نےجناح ہال نور پور میں حلف لیا۔میونسپل کمیٹی نوشہرہ وادی سون کے کونسلروں سے نصیرکربلائی نے ریسٹ ہاو س نوشہرہ میں ، حلف لیا
اشتہار
<;
ضلع خوشاب کے پانچ سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ضلع خوشاب کے پانچ سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.