کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، جاوید کھارا




نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر بھارتی ہندﺅں دہشت گردوں کے حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بھارت میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے یہی حالات رہے تو وہ بہت جلد ناکام ریاست میں بدل جائے گا ان خیالات کا اظہار ممتاز علمی و روحانی شخصیت علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کے فیصلے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بھارت میں پاکستان اور مسلمان دشمنی کے واقعات آئے روز رو پذیر ہو رہے ہیں بھارت ہندﺅں جنونیوں کو لگام دے علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ پاکستان ایک روشن خیال،اعتدال پسند اور امن دوست ملک ہے امن دوستی کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی پر مبنی واقعات سے بھارت کا اصل چہرہ کھل کر عالمی قوتوں کے سامنے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ہر قسم کی جارحیت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 
اشتہار
;
کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، جاوید کھارا کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، جاوید کھارا Reviewed by Khushab News on 7:25:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.