نا اہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسا دیا، عمر اسلم اعوان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ بد عنوانی کی دیمک قومی وسائل کو بری طرح چاٹ رہی ہے ۔قوم کرپشن کے خلاف جدو جہدمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دے ۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنی جیبیں بھرنے پر مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی بنکوں میں پڑے حکمرانوں کے 400ارب ڈالر قوم کی امانت ہیں یہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہمعیشت بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف کے پنجے سے نجات ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ختم کرنے کے لئے کراچی کی طرح پنجاب میں بھی ایکشن کیا جائے۔

اشتہار
;
نا اہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسا دیا، عمر اسلم اعوان نا اہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسا دیا، عمر اسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 8:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.