چنی لال کا آگ میں لپٹا پان



چُنی لال نے اپنی دکانداری بڑھانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ پان تیار کرنے کے بعد اسے آگ لگا دیتا ہے۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دنیا بھر میں دکاندار حضرات اپنی دکانداری کو بڑھانے کے لئے نئے سے نئے طریقے اپناتے ہیں لیکن بھارت کی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایک شہری چُنی لال جو پان کی دکان چلاتے ہیں نے اپنے دکانداری کو 

بڑھانے کیلئے پان کا نیا ذائقہ متعارف کروایا۔چُنی لال گزشتہ 30 سالوں سے اس پیشے سے وابستہ ہے اور پچھلے 8 سالوں میں ایک ایسا پان تیار کی کوشش کر رہا تھا کہ جس کا ذائقہ باقی پانوں سے مختلف ہو۔ چُنی لال نے مقامی جڑی بوٹیوں سے پان تیار کیا۔ پان تیار کرنے کے بعد اسے آگ لگا دیتا ہے جس سے اس کا مزہ مزید دوبالا ہو جاتا ہے۔ -شعلے میں لپٹے پان کا 

مزہ لینے دور دور سے لوگ چُنی لال کے کھوکھے کا رخ کرتے ہیں۔ 

اشتہار

;
چنی لال کا آگ میں لپٹا پان چنی لال کا آگ میں لپٹا پان Reviewed by Khushab News on 4:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.