ملک آصف بھا کا عمران خان کو کرارا جواب




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیرجنگلات پنجاب  ملک آصف بھا اعوان نے کہا کہ چھانگا مانگا میں 70ہزار درخت کاٹنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،راجن پور میں 30 سال سے زیرقبضہ 20ہزار ایکڑ رقبہ واگزار کروا کر شجرکاری کی جا رہی ہے، عمران خان کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے وہ جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ قبل ازیںحکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے بارے میں عمران خان کا بیان حقائق کے برعکس ہے، عوام عمران خان کے جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی حقیقت خوب جانتے ہیں۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین پر کام ہوتا دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کے بہانے اورنج لائن ٹرین منصوبے پرتنقید مضحکہ خیز ہےحکومت پنجاب جنگلات کے فروغ اور تحفظ کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما پنجاب کے جنگلات کی کٹائی کی فکر چھوڑ کر خیبر پختونخواہ پر توجہ فرمائیں۔ زعیم قادری
نے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی کے جعلی داعی محض دوسروں پر الزام تراشی کرکے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہری پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ راجن پور میں ن لیگ کے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرلیا،چھانگا مانگا میں75 ہزار میں سے 70 ہزار بڑے درخت کاٹ دیے گئے،میانوالی میں 1948 کا لگایا گیا جنگل مکمل طور پر صاف کردیا گیا۔ 
اشتہار



;
ملک آصف بھا کا عمران خان کو کرارا جواب ملک آصف بھا کا عمران خان کو کرارا جواب Reviewed by Khushab News on 11:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.