اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی انقلاب کاروڈ میپ ہے، چوہدری عبدالمنان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چینی دوستی کا آئینہ دار اور پاکستان میں معاشی انقلاب کاروڈ میپ 
ہے ، متعصب لوگ اس تاریخی منصوبہ کی اہمیت اوراس کے ثمرات کو نہیں سمجھ سکتے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ جنوبی ایشیا کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ ضدی کپتان کی نام نہاد خواہشات پاکستان میں پوری نہیں ہونگی، بہتر ہوگا وہ اپنی روشن خیالی اور خام خیالی کیساتھ کسی اور ملک میں چلے جائیں عمران خان کو نیا پاکستان بنانے کی آڑ میں پاک سرزمین کوتختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی نیا نودن پرانا سودن دھرنا سیاست کا ڈراپ سین ہوگیا مگر کپتان کوابھی تک ہوش نہیں آیا۔
اشتہار
;
اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی انقلاب کاروڈ میپ ہے، چوہدری عبدالمنان اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی انقلاب کاروڈ میپ ہے، چوہدری عبدالمنان Reviewed by Khushab News on 5:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.