وادی سون کی خبریں(17جنوری




گھریلو ناچاقی پر باپ بیٹا زخمی
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد نے حملہ کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا تفصیل کے مطابق محمد حنیف اور اس کا بیٹا محمد آصف ڈہوک کامرہ والی جارہے تھے کہ ملزمان پیراں دتہ ،عدنان،شان نے تکبیر چوک پر زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیاہے۔

نواز شریف نے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھدی ہے، جاوید بکھوال
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معاشی طور پر مستحکم اور فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 23اضلاع میں عوام کو صحت کی بہترین طبی مفت سہولیات اور معاشرے کے معذور افراد کےلئے پنجاب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کا اجراءاحسن اقدام ہے اس سے ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی ۔

وادی سون میں قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)سماجی کارکن حاجی محمد الطاف انگوی نے کہا ہے کہ موضع انگہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے پھلا،کہو،سنتاکی قیمتی لکڑی کاٹ کر دیگر اضلاع میں سمگل کی جاتی ہے اور اہلکار اپنی جیب گرم ہونے پر آنکھیں بند کرکے ٹمبر مافیا کو کھلی آزادی دی ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات کے حکام نوٹس لیں ۔
اشتہار
;
وادی سون کی خبریں(17جنوری وادی سون کی خبریں(17جنوری Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.