بیلٹ پیپرز پر دستخط نہ کرنے پر اے پی او کیخلاف انضباطی کارروائی





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی الیکشن میں غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی  نہ کرنے پراے پی او کے خلاف کارروائی شروع کردی گئ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی خوشاب وارڈ 1میں  بلدیاتی الیکشن کے دوران تعینات اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرمنزہ شاہین نے 262بیلٹ پیپرز پر دستخط نہ کئے تھے  جس پر وارڈ نمبر 1 ہارنے والے  کونسلر کےا میدوار فیروز بھسین کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی میں 262بیلٹ پیپرز پولنگ افسر منزہ شاہین کے دستخط نہ ہونے پر مسترد کرتے ہوئے ملک فیروز کو کامیاب قرار دیا۔ تاہم بعد ازاں دوسرے امیدوار کی جانب سے درخواست پر ذمہ دار اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت  کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اشتہار
;
بیلٹ پیپرز پر دستخط نہ کرنے پر اے پی او کیخلاف انضباطی کارروائی بیلٹ پیپرز پر دستخط نہ کرنے پر اے پی او کیخلاف انضباطی کارروائی Reviewed by Khushab News on 6:32:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.