چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے لئے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں، شاکر بشیر

رکن قومی اسمبلی نورپور تھل میں ایک گلی تعمیر نو کا افتتاح کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں میں دن رات مصروف عمل ہے جس سے عام آدمی کی زندگی میں سہولیات کا اضافہ ممکن ہوا ہے ۔وہ نوپور تھل میں ایک مارکیٹ کی گلی کی ازسرنو تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 70میں اربوں روپے کی لاگت کے میگا پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں جن میں دریائے جہلم پر پل کی تعمیر ،دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی ،نئے سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن شامل ہیں ۔ خوشاب کا چیئرمین ن لیگ سے ہوگا جس کے لئے اعلیٰ قیادت سے مشاورت جاری ہے ۔ہم اپنے ووٹروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور بلدیاتی اداروں میں صاف ستھری قیادت سامنے لائی جائے گی۔
اشتہار
;
چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے لئے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں، شاکر بشیر چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے لئے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں، شاکر بشیر Reviewed by Khushab News on 10:47:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.