سمیرا گروپ کے وارث بگھور نے شاکر بشیر اعوان کی حمائت کا اعلان کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئر مین یونین کونسل آدھی کوٹملک وارث بگھور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اور رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی حمائت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے ملک محمد وارث بگھور نے چند روز قبل سمیرا ملک کی رہائش گاہ پر انکے گروپ کی حمائت کا تو اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے اپنی آزادحیثیت برقرر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم آج سوموار18جنوری کوانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ، رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان ( جنڈانوالہ) ، سابق تحصیل ناظم ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ اور دیگر معززین علاقہ کی موجودگی میں ملک وارث بگھور نے نہ صرف مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت بلکہ ضلع کونسل کے لیے ملک شاکر اعوان کی مکمل حمائت کا اعلان بھی کیا۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ ملک وارث بگھور نے ملک شاکر بشیر اعوان سے کچھ ٹھوس یقین دہانیاں حاصل کرنے بعد ہی سمیرا گروپ کو چھوڑ کر انکے کیمپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ ملک وارث بگھور جنہیں ملک خدا بخش ٹوانہ کا با اعتماد تصور کیا جا تا ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال اولکھ اور پی ٹی آئی کے گل اصغر بگھور کے بھائی کو شکست دیکر یونین کونسل آدھی کوٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
اشتہار

;
سمیرا گروپ کے وارث بگھور نے شاکر بشیر اعوان کی حمائت کا اعلان کردیا سمیرا گروپ کے وارث بگھور نے شاکر بشیر اعوان کی حمائت کا اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 5:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.