مخصوص نشستوں کی تعداد اور الیکشن شیڈول جاری



 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی ادراوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کاشیڈول کاجاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر نتخابات 14فروری کوہونگےجن کےلئےکاغذات نامزدگی 20 تا21جنوری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22 تا 23جنوری کوہوگی 25جنوری کوکاغذات نامزدگی درست یا مسترد کئےجائیں گے27 جنوری کواپیل کی جا سکے گی 28 جنوری کوکاغذات واپس لیے جاسکیں گےاور اسی روزانتخابی نشان الاٹ کرکےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی انتخابات خواتین،لیبر،یوتھ اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ہونگے۔ ضلع خوشاب کے بلدیاتی اداروں کی نشستوں کی تعداد کچھ اسطرح ہے ضلع کونسل خوشابچئیرمین1،وائس چئیرمین2،جنرل ممبر48،خواتین11،کسان2،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ2،غیرمسلم2اور ضلعی ہاوس69 اراکین پر مشتمل ہو گا۔میونسپل کمیٹی خوشاب چئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر46،خواتین5،کسان2،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم2کل58 اراکین ہونگے۔میونسپل کمیٹی ہڈالی چئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر26،خواتین5،کسان1،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم1کل36اراکین۔میونسپل کمیٹی جوہرآبادچئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر23،خواتین5،کسان1،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم1،ٹوٹل ہاﺅس33اراکین پر مشتمل ہوگا۔ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ چئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر20،خواتین4،کسان1،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم1،ٹوٹل ہاﺅس29اراکین پر مشتمل ہوگا۔میونسپل کمیٹی،نورپور،قائدآباد،نوشہرہ میں ہر میونسپل کمیٹی کے لیے چئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر12،خواتین 3،کسان 1،یوتھ 1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم1،ٹوٹل18ہاﺅس جبکہ ضلع خوشاب کی48یونین کونسل سے ہر ایک یونین کونسل میں چئیرمین1،وائس چئیرمین1،جنرل ممبر6،خواتین2،کسان1،یوتھ1،ٹیکنوکریٹ0،غیرمسلم1ہر یونین کونسل کل13اراکین پر مشتمل ہوگی
اشتہار
;
مخصوص نشستوں کی تعداد اور الیکشن شیڈول جاری مخصوص نشستوں کی تعداد اور الیکشن شیڈول جاری Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.