اکرم نیازی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے یونین کونسل گولیوالی کے چیئرمین اکرم خان نیازی نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اگرچہ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو اپنی شمولیت کی درخواست گزشتہ ماہ کے آخر دی تھی تاہم وہ اس بارے واضح طور تصدیق کرنے سے گریز کررہے تھے تاہم آج انہوں نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنی درخواست کی تصویر ،،سسپنس ختم،، کے عنوان سے لگا کر اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکرم خان نیازی پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں تاہم ملک عمر اسلم اعوان سے شدید اختلافات کی وجہ سے انہیں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں ملا تھا اور پنجاب کے اس وقت کے آرگنائزر چوہدری سرور نے انتخابی مہم کے دوران انکے خلاف یونین کونسل گولیوالی میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا تھا۔ اب اکرم خان نیازی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کا الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں اسکے علاوہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لینے کا عزم رکھتے ہیں۔ اکرم خان نیازی پی ٹی آئی میں ملک احسان اللہ ٹوانہ گروپ کا حصہ سمجھے جاتے ہیں ´
اشتہار
;
اکرم نیازی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی  اکرم نیازی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کردی Reviewed by Khushab News on 9:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.