جاوید اعوان اور سمیرا ملک ملاقات کی اندرونی کہانی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رُکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اقبال اعوان اور یونین کونسل پدھراڑ کے چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک سے انکی جوہرآباد میں رہائشگاہ پر ملاقات کی۔اس ملاقات کے بارے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی تاہم مشترکہ طور پر میڈیا کو یہ بتا یا گیا ہے کہ ضلع خوشاب کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کا اصل ایجنڈہ ملک جاوید اعوان اپنے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے بھائی ملک عمران بشیر کے لیے ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے لیے محترمہ سمیرا ملک کی حمائت حاصل کرنے کے لیے مذکرات کرنا تھا کیونکہ این اے 69کے ضمنی الیکشن میں ملک عزیر خان کی ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے حمائت کرنے کے بدلے سمیرا ملک نے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے انکے امیدوار کی حمائت کا وعدہ بلکہ معاہدہ کیا تھا اور ملک جاوید اعوان اب سمیرا ملک سے متذکرہ عدہ یا معاہدہ کے کی پاسداری چاہتے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سمیرا ملک نے ملک جاوید اعوان پر واضح کیا کہ انکے امیدوار عمران بشیر کے ساتھ یوسی چیئرمینوں کی معقول تعداد نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے جس پر ملک جاوید اعوان نے دعوی کیا کہ انہیں 12یوسی چیئرمینوں کی حمائت حاصل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ سمیرا ملک نے جاوید اعوان کو 12یوسی چیئرمین شو کرنے کی صورت میں اپنے گروپ کی مشروط آمادگی ظاہر کی ۔ دوسری طرف سیاسی حلقوں کا خیال ہے جاوید اعوان اور سمیرا ملک ملاقات کس حد تک نتیجہ خیز رہی یہ آئیندہ چندروز میںاگر ملک مختار اعوان یا سمیرا گروپ کے کسی اور امیدوار نے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی تو پھر گزشتہ کئی ہفتوں سے ضلع خوشاب کی بلدیاتی سیاست پر غیر یقینی کی  چھائی دھند کسی حد تک چھٹ جائے گی اورصورتحال مکمل طور واضح ہو جائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاحال ملک عمران بشیر، ملک امیر حیدر سنگھا اور ملک ہارون بندیال نے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے مسلم ن ٹکٹ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں جبکہ سمیر ملک گروپ کے کسی امیدوار نے تاحال چیئرمین ٹکٹ کے کی درخواست نہیں دی البتہ سمیرا گروپ کے حاجی میاں منیر نے وائس چیئرمین کی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دی ہے۔
اشتہار
;
جاوید اعوان اور سمیرا ملک ملاقات کی اندرونی کہانی جاوید اعوان اور سمیرا ملک ملاقات کی اندرونی کہانی Reviewed by Khushab News on 11:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.