وادی سون کی خبریں( 20جنوری


جھوٹے مقدمے کے اخراج کا مطالبہ
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصیٰ)معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوفی شیر محمد المعروف سلفی اور سید انوارالحسنین شاہ کے خلاف من گھڑت مقدمہ کے اخراج کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک الفلاح کے جنرل سیکرٹری پیر محمد امیر سلطان چشتی نے کہا ہے کہ یہ انتقامی سیاسی کاروائی ہے اور ان کی کرپشن کے خلاف جد وجہد کو سبو ثار کرنے کی ناکام کوشش ہے انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں انکوائری کرائیںتاکہ گھناﺅنی سازش کرنے والے بے نقاب ہوں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری تنگ آگئے
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)واپڈا کی غیر علانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجز آگئے زائد بلوں اضافی لوڈشیڈنگ سے عوام اذیت کا شکار ہیں کاروبار ٹھپ ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے آٹھ دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے شہریوں نے بجلی کے نظام کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمرود خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، جاوید کھارا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)جمرود میں خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافی سمیت شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے لگتا ہے کہ ابھی دہشت گردی کی جنگ طویل ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز علمی و روحانی شخصیت علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کے تناظر میں اداروں کی توجہ بٹنے سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج مکمل ہم آہنگ اور یکسو ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کےلئے مﺅثر اقدام کرے علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارا نے کہا کہ قوم اب لاشیں اٹھا اٹھا کر تنگ آچکی ہے جبکہ سیاستدان اپنے مفادات کے چکر میں ہیں ابھی حالات کا تقاضا ہے کہ کچھ عرصہ مزید دہشت گردی کو فوکس کیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم کر رکھا ہے اور قوم دہشت گردوں کو مکمل شکست دینا چاہتی ہے ۔
اشتہار
;
وادی سون کی خبریں( 20جنوری وادی سون کی خبریں( 20جنوری Reviewed by Khushab News on 8:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.