معاشی استحکام کےلیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے،ساجد نصیر خان



منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ساجد نصیر خان کلاسز کا افتتاح کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ساجد نصیر خان نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے ہنر مند افراد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے فنی تعلیم کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے ان خےالات کا اظہار اُنھوں نے مقامی کالج میں ووکیشنل کلاسز کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ تعمیر ملت کالج طلباءکو معیاری تعلیم دینے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘فنی تعلیم وسیع النظری کے ساتھ نئی سمتیں تلاش کرنے کی جانب ایک ختم نہ ہونے والے سفر کا نام ہے موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے بجائے ہنر مندی کا کردار زیادہ وسیع اور نمایاں ہو گیا ہے فنی تعلیم ہی اقوام اور افراد کو باعزت مقام دلانے کی جانب ایک پائیدار پیش رفت کی ضمانت دیتی ہے اور یہی ہنر مند افراد ہی ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اعلی تعلیم درسگاہوں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ ملک کی موثر تعمیر و ترقی کے لئے ہنر مند اور قابل افرادی قوت کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے نوجوانوں کی فنی تعلیم و تربیت سے نہ صرف ملک کی صنعت و حرفت اور زراعت کی ترقی میں قابل قدر اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہنر مند افراد نے ترقی پذیر ملکوں کو ترقی یافتہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے نوجوان نسل فنی تعلیم سے استفادہ کر کے اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی نمایاں حصہ ڈال سکتی ہے۔
اشتہار
;
معاشی استحکام کےلیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے،ساجد نصیر خان معاشی استحکام کےلیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے،ساجد نصیر خان Reviewed by Khushab News on 6:30:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.