ضلع خوشاب کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، عاصمہ اعجاز



اسسٹنٹ کمشنرخوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ ریونیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باقی ماندہ مواضعات کے تمام ریکارڈ کوجلد کمپیوٹراز کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے سکے ۔ اُنھوں نے محکمہ مال کو مزید ہدایت کی کہ کمپیوٹرائزڈ کئے گئے ریکارڈ میں غلطیوں کو بھی دور کریں ۔ اس موقع پر تحصیلدار خوشاب آفتاب ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرائزیشن مہر احمد زیب سمیت دیگر ریونیو افسران موجود تھے ۔ مہر احمد زیب نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ تحصیل خوشاب میں 124 مواضعات میں سے 103مواضعات کو آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر
اکیس مواضعات پر تیزی سے کام جاری ہے
اشتہار
;
ضلع خوشاب کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، عاصمہ اعجاز ضلع خوشاب کے تمام ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، عاصمہ اعجاز Reviewed by Khushab News on 2:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.