گرلز کالج نور پورتھل کی طالبات پر خوف کے سائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نور پورتھل میں نامناسب سیکوڑٹی کے باعث طالبات میں خوف وہراس والدین پرشان،والدین نے مقامی اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کالج چاردیواری کی اونچائی زیادہ  کی جائےاور خاردار تار لگائے جائیں ، انکا کہنا تھا کہ گرلز ڈگری کالج نور پور تھل کی باؤنڈری وال چھوٹی اور خاردار تاریں نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی رسک بن گیا ۔سینکڑوں طالبات خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ دیواروں کی اونچائی کم ہونے اور خاردار تاریں نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونماء ہونے کا اندیشہ ہے ۔طالبات کے والدین نے کمشنر سرگودھا،ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سا نحہ چارسدہ کے بعدتعلیمی اداروں میں پر دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر فوری طور پر سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا جائے
اشتہار
;
گرلز کالج نور پورتھل کی طالبات پر خوف کے سائے گرلز کالج نور پورتھل کی طالبات پر خوف کے سائے Reviewed by Khushab News on 2:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.