مختلف ٹی وی چینلز کو جرمانے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یمرا نے کونسل برائے شکایات(کونسل آف کمپلینٹس) کی سفارش پر ٹائم ڈیلے میکانزم کے استعمال پر تنصیب میں تاخیر پر اے آر وائی نیوز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں براہ راست نشریات کے دوران توہین آمیز ریمارکس نشر ہو جاتے ہیں۔ پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو اپنے تفریحی یاد وبارہ وضع کردہ پروگراموں میں خونریزی کے مناظر دکھانے سے باز رہنے کے لئے بھی انتباہی خط جاری کیا ہے ورنہ کونسل قانون کے مطابق چینل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کرے گی۔ ریجنل آفس کراچی میں چیئرپرسن پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت کونسل کے 27ویں اجلاس میں شاہنواز چاچڑ کے وڈیو دستاویزی مواد کو اپنے پروگرام’’تفتیش‘‘ میں استعمال کئے جانے پر جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز اور سماء ٹی وی کی جانب سے شکایت کنندہ کومناسب معاوضہ ادا کرنے کی سفارش کی گئی۔جبکہ کونسل نے نازیبا مواد پر مبنی پروگرام ’’واردات‘‘ کو نشر کرنے پر سمائ ٹی وی پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں خودکار ویوور کمپلینٹس اینڈ فیڈبیک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف نوعیت کی سنگین شکایات کاجائزہ لیا گیا۔
اشتہار
;
مختلف ٹی وی چینلز کو جرمانے مختلف ٹی وی چینلز کو جرمانے Reviewed by Khushab News on 8:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.