دہشت گردی سے نمٹنے کی موک ایکسرسائز



ڈی پی او خوشاب کی زیرنگرانی موک ایکسرسائز کا ایک منظر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر دہشت گردی کی کاروائیوں سے نبردآزما ہونے کیلئےگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جوہرآباد میں پولیس ملازمین اور دیگر متعلقہ محکموں نے موک ایکسرسائز کی۔ موک ایکسرسائز میں محکمہ صحت ‘ فائر بریگیڈ‘ سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی شیخ کاشف‘ انچارج سیکورٹی انسپکٹر حیات اﷲ خان ‘ ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد انسپکٹر امجد جلال اور ایلیٹ فورس کی ٹیموںنے شرکت کی موک ایکسرسائز کا مقصد متعلقہ اداروں کے کوئک رسپانس کو چیک کر کے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور اداروں کے مابین روابط و ہم آہنگی پیدا کرنا تھا اس موقع پر پولیس ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اشتہار
;
دہشت گردی سے نمٹنے کی موک ایکسرسائز دہشت گردی سے نمٹنے کی موک ایکسرسائز Reviewed by Khushab News on 8:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.