چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اور سیاسی صورتحال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد چیئر مینوں
اور وائس چیئر مینوں کا چناﺅ ہو نا ہے۔مسلم لیگ ن کوضلع کونسل خوشاب میں واضح برتری حاصل ہے اور بیشتر مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ ن کے حصہ میں ہی آئینگی کیونکہ لوکل گورنمنٹ کے ترمیمی آرڈیننس کے بعدمخصوص نشستوں پر فیصلہ انتخاب کے بجائے متناسب نمائندگی کے تحت ہو گا اور جس جماعت کی کسی ادارے میں جتنی نشستیں ہیں مخصوص نشستیں بھی س کو اسی تناسب سے الاٹ ہو ں گی اور پارٹی اپنی ترجیحی لسٹ جاری کریگی۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق چیئر مین ضلع کو نسل کے لئے مسلم لیگ ن ٹکٹ کے ملک عمران بشیر ، امیر حیدر سنگھا اور ہارون بندیال تین امیدوار موجود ہیںاگرچہ سمیر ملک گروپ کی جانب سے سے ضلع کونسل میں اپنے گروپ کی برتری کے بلند و بانگ دعوے سامنے آرہے ہیں لیکن تاحال اس گروپ کی طرف سے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ۔ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب کے رکن قومی اسمبلی عذیر محمد خان کے علاوہ باقی تمام اراکین اسمبلی و سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی ایک پیج پر ہیں اور اس پر متفق ہیں کہ متذکرہ تینوں امیدواروں میں سے جسے بھی ٹکٹ ملا اسکی حمائت کی جائے گی اسطرح سمیرا ملک سیاسی طور پر تنہا نظر آرہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹکٹ کے لیے ملک امیر حیدر سنگھا کے امکانات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ عمران بشیر کے سگے بھائی شاکر بشیر اعوان اور چچا ملک جاوید اعوان اراکین اسمبلی ہیں جبکہ ہارون بندیال بھی رکن صوبائی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کے قریبی رشتہ دار ہیں اور میاں شہباز شریف این اے 69کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سنگھا برادران کو ضلع کونسل کی چیئرمین شپ دیکر اکامو ڈیٹ کرنا چاہیں گے۔ا س وقت مسلم لیگ ن کے پاس ضلع کونسل کی34، تحریک انصاف کی12سیٹیں ہیں جبکہ دو یوسی چیئرمین آزاد حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔متناسب نمائندگی کے قانون کی وجہ سے کسان ، یوتھ ، اقلیت اور ٹینکو کریٹس کی تمام نشستیں مسلم لیگ ن کے حصہ میں آنے کا امکان جبکہ خواتین کے لئے مخصوص سیٹیں بھی زیادہ مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئینگی۔اچیئرمین ضلع کونسل کے لیے بھی تک پی ٹی کی جانب سے کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا۔

Sumera party by khushabnews

khushabnews

;
چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اور سیاسی صورتحال چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اور سیاسی صورتحال Reviewed by Khushab News on 9:21:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.