مطالبات نہ مانے گئے تو پنجم ہشتم امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)متحدہ محاذاساتذہ پنجاب کے رہنماءاللہ بخش قیصر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سرکاری سکولوں کی نجکاری،اساتذہ کو دی گئی ناروا سزائیں واپس نہ لیں تو صوبہ بھر کے اساتذہ یکم فروری سے شروع ہونے والے پنجم و ہشتم کے امتحانات کا بائیکاٹ کردینگے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ضلع خوشاب کے اساتذہ بڑی تعداد میں میں موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے چکرمیں قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کررہی ہے پنجاب کے ساڑھے پانچ ہزار تعلیمی اداروں کی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی عمارتیںاپنے من پسند افراد کو نوازنے ہی کی کڑی ہے ۔اللہ بخش قیصر نے کہا کہ زمینی حقائق کے برعکس ناقص سسٹم کے تحت لیے گئے امتحان کے نتائج کا بہانہ کرکے اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کرنا، سروس ضبطی اور ترقیاں روکنے جیسی ناروا سزائیں نامنظور ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے نام پر تعلیمی نظام کو سیاسی اکھاڑوں میں بدلنے کی گھناونی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے دو سو سے زائد ہائر سیکنڈری سکولوں کے خاتمے کی بھی اجازت نہیں دینگے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور ہمارے مطالبات نہ مانے تو سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد،اور آج جوہرآبادمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھتا بڑھتا لاہور میں داخل ہو جائے گااور پنجاب بھر کے اساتذہ یکم فروری سے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے پنجم اور ہشتم کے امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔ قبل ازیں متحدہ محاذ اساتذہ ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک امتیاز اعوان ، پی ٹی یو کے ضلعی جنرل سیکرٹری بشارت سعید اعوان ،پی ٹا ضلع خوشاب کے صدر ملک سلیم اللہ اعوان، ملک خالق یار ٹوانہ و دیگر ٹیچر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ وہ چھ مئی 2015کے اپنے ہی جاری کردہ لیٹر کے مطابق سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ سے کیوں گریزاں ہے ، اساتذہ کی چھٹیوں پر عائد کردہ غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے اور سروس لیو رولز 1981کے مطابق اساتذہ کی چھٹیاں بحال کرےاساتذہ کی شہرت اور وقار کو نقصان پہنچانے سے حکومت باز رہے اور سزاوں کی بجائے اساتذہ کو مراعات دے تاکہ وہ دلجمعی اور بہتر انداز سے اپنے تدریسی فرائض سرانجام دیکر ملک و قوم کو بہتر تعلیم یافتہ نسل دے سکیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں ضلع خوشاب سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین اساتذہ نے شرکت کی اور حکومت کی تعلیم کش پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔
اشتہار
;
مطالبات نہ مانے گئے تو پنجم ہشتم امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان مطالبات نہ مانے گئے تو پنجم ہشتم امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان Reviewed by Khushab News on 6:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.