شاکربشیر اعوان کی کاوشوں سے ضلع خوشاب میں پاسپورٹ آفس کھل گیا




رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ریجنل پاسپورٹ آفس جوہرآباد کا افتتاح کررہے ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پرجوہرآباد میں ضلعی پا سپورٹ آفس کا قیام عمل میں آگیا ہے - پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب جوہر آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی - -تقریب میں وفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی و ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی و ایم پی ا ے کرم الہٰی بندیال ،ڈی سی او ضیاءالرحمن ،ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ ، ڈایئر یکٹر اپریشن پاسپورٹ اسلام آباد ،مظہر یا سین وٹو ،ضلعی محکموں کے سربراہان و افسران کے علاوہ ارشد محمود ایڈووکیٹ ، مسلم لیگی راہنما شفقت حیات بلوچ ،عمران بشیر اور بلدیاتی اداروں کے نو منتخب ممبران اور تاجروں کے نمائےندوں وغیرہ نے شرکت کی - تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خوراک قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوا ن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع

خوشاب میں عوام کے مطالبہ پر پاسپورٹ آفس کا قیام میری اولین ترجیح تھا لہذا وہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ نصار احمد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر عملدر آمد کرتے ہوئے ضلع مےں پاسپورٹ کے آفس کے قیام کی منظوری دی - اب عوام کو پاسپورٹ کے حصول کی سہولت ان کے علاقہ میں مہیا ہو گئی ہے - جس سے عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے دور دراز سفر نہےں کرنا پٹرے گا - اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پی ایم ایل این کا ویژن ہے کہ عوام کوان کی بنیادی سہولیات ان کے اپنے علاقہ میں میسر ہوں - اُنہوں نے کہا کہ میری ترجیجات میں خوشاب سوئی گیس کے د فتر کا قیام اور کسانوں کی سہولت کے لئے تحصیل نور پورتھل میں ایگری کلچر رسیرچ سنٹر کا قیام بھی شامل ہے جس کو جلد سے جلد شروع کر کے پائیہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے فلاحی منصوبوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہے - اُنہوں نے کہا کہ چائنہ سے گوادر تک راہداری کے منصوبہ کی تکمیل پر اس علاقے کے عوام بھی مستفید ہو نگے ، کاروبار کے مواقع میسر آئینگے اور اس علاقے کے عوام کی لئے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہونگے - صوبائی چیئرمین قائمہ کمیٹی ایم پی ای کرم الہٰی بندیال نے کہا کہ ان کی کوششوں سے محکمہ انہار کی ایکسیئن کا آفس یہاں قائم ہوا جس سے کسانوں کو ان کے مسائل حل کرنے کے لئے سہولت ان کے دیلیز پر میسر ہوئی۔ لہٰذا وہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں -تقریب میں ڈی سی او ضیاءالرحمن نے کہاکہ عوام کو سہولیات بہم پہچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے - انہوں نے کہا کہ جو اختیارت اللہ تعالیٰ نے ہمیں سوپنے ہیں ان کے ہم جوابدہ ہیں - ڈائریکٹر پاسپورٹ اخلاق قریشی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں آگیا ہے - آفس میں تجریہ کار اور محنتی سٹاف تعینات کیا گیا ہے اس لئے عوام کسی ایجنٹ کی بجائے براہ راست دفتر سے رابطہ کریںاور پاسپورٹ کے حصول کے لئے وہ کسی کو رشوت نہ دیں ،تقریب میں مسلم لیگی راہنما شفقت حیات خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے ضلع کے عوام کو پاسپورٹ آفس کے قیام کی مبارک باد دی اور ضلع میں مسلم لیگ (ن) کے عوامی فلاحی منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی -تقریب میں مولانا سیلم الرحمن اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا - تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی ترقی ،خوشحالی اور امن کی دعائیں کی گئیں اور بعد ازاں پاسپورٹ آفس کے قیام کا افتتاح کیا گیا -
اشتہار 

;
شاکربشیر اعوان کی کاوشوں سے ضلع خوشاب میں پاسپورٹ آفس کھل گیا شاکربشیر اعوان کی کاوشوں سے ضلع خوشاب میں پاسپورٹ آفس کھل گیا Reviewed by Khushab News on 6:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.