ضلع خوشاب کی مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم شروع ہوگئی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) فاطمہ جناح ہال جوہر آباد میں وزیر اعلیٰ پنجا ب کا مستحق اورنادار خواتین کی بہبود کے لئے جھوٹیاں ،ویہڑیاں و بھیٹر وبکریاں مفت فراہم کرنے کے منصوبہ کے تحت ایک تقریب کا انعقاد ہوا- تقریب میں ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن ،ایڈ یشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب عاشق حسین ڈوگر ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ریجن ڈاکٹر عبدالرﺅف ،ڈی او لائیو سٹاک سرگودہا ھارون درانی ،ڈی او لائیو سٹاک خوشاب زاہد حسین،محکمہ لائیو سٹاک کے دیگر افسرا ن اور ضلع بھر کی مستحق خواتین موجودتھیں -ڈی او لائیو سٹاک ھارون درانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ےہ منصوبہ صوبہ بھر کی مفلس اور نادار خواتین کے لئے اربوں روپوں کی مالیت کا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ڈویژنوں میں اس منصوبہ کے تحت جانوروں کی تقسیم کر دی گئی ہے اور اب سرگودہا ڈویژن میں اس کی تقسیم کی جارہی ہے - اُنہوں نے بتایا کہ آج ضلع خوشاب کی پانچ سو مستحق خواتین کو جانور تقسیم کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کروایا گیا ہے جسکے تحت240 جانور آج جبکہ 260 جانور چارروزبعد تقسیم کر دیئے جا ئینگے - ڈاکٹر ھارون نے تفصیل بتائے ہوئے کہا کہ مستحق خواتین کا ڈاٹا یونین کونسلز سطح پر اکٹھا کیا گیا جس کی تصدیق متعلقہ گاﺅں کے نمبردار اور امام مسجد وغیرہ سے کروائی گئی - بعد ازاں یہ عمل صاف اور شفاف طریقے سے کروایا گیا - تقریب مےں بتا ےا گےا کہ جانور حاصل کرنے والی خواتین کو شرائط کی پابندی کرنا ہوگی -چونکہ یہ جانور ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مالی حالات بہتر کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں -مزےد ےہ کہ بڑے جانوروں کی تین سال تک انشورنس کروا دی گئی ہے - خواتین کو جانوروں کے علاج معالجہ اور نسل کشی کی مفت سہولت بھی میسر ہوگی - تقریب میں بتایا گیا کہ موسمی اثرا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار بھیڑ ،بکریاں اپریل کے ماہ میں تقسیم کی جائےنگی۔
اشتہار
;
ضلع خوشاب کی مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم شروع ہوگئی ضلع خوشاب کی مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم شروع ہوگئی Reviewed by Khushab News on 7:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.