سپریم کورٹ میں سمیرا ملک نااہلی نظر ثانی اپیل کی سماعت؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سمیرا ملک نااہلی نظر ثانی اپیل کی سماعت کرنے والےسپریم کورٹ کے لارجر بینچ  کے مسٹر جسٹس ثاقب نثا ر کی رخصت کی وجہ سےآج 26  جنوری کو ہونے والی سماعت  ملتوی کردی گئی۔جبکہ تیرہ جنوری کو  ہونے والی سماعت میں، مسٹر جسٹس ثاقب نثار، مسٹر جسٹس امیر مسلم، مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان،مسٹر جسٹس اقبال علمدار رحمن اور مسٹر جسٹس مشیر عالم پر مشتملسپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے پنجاب یونیورسٹی سے  متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی ناہلی کے خلاف دائر کردہ نظر ثانی کی اپیل سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی  تھی ،یا درہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے محترمہ سمیرا ملک کو بی اے کی جعلی ڈگری کے الزام میں تا حیات ناا ہل قرار دیا تھا۔ محترمہ سمیرا ملک نے اس فیصلہ کی خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کررکھی ہے  یاد رہے کہ 28اکتوبر2013کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کی رکنِ قومی اسمبلی سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا تھا۔این اے 69 خوشاب سے انکے مخالف امیدوار عمر اسلم نے سمیرا ملک کی تعلیمی اسناد چیلنج کی تھیں۔عدالتِ عظمیٰ نے سمیرا ملک کا بطور ایم این اے یکم مارچ 2008کو جاری کیا گیا کامیابی کا نوٹفیکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج   خوشاب کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے سمیرا ملک کیخلاف فوجداری کیس درج کرنے کا کیس بھی چل رہا ہے
اشتہار
;
سپریم کورٹ میں سمیرا ملک نااہلی نظر ثانی اپیل کی سماعت؟ سپریم کورٹ میں سمیرا ملک نااہلی نظر ثانی اپیل کی سماعت؟ Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.