سڑکوں کی تعمیر کے لیے نو کروڑ روپے منظور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزےرِ جنگلات ملک محمد آصف بھا کے ترجمان ملک رضوان بھا ء نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب دےہی علاقوں مےں کِسانوں اور وہاں کے عوام کی سہولت اور منڈےوں تک رسائی کے لئے بہترین سڑکات تعمیر کر رھی ہے۔اُنھوں نے بتاےا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شرےف نے خوشاب نامے والی ریلوے پھاٹک سے موضع جندران براستہ ٹھٹھی کلرانی، خیر پور، اڑیک پور آٹھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔جس سے وہاں عوام کو آمدورفت کے بہترین ذرائع میسرآ جا ئینگے گے۔اِس سڑک کی تعمیر پر نو کروڑ روپے خرچ ہوںگے ۔سڑک کی تعمیر کا کام ٹینڈرزلگنے کے فوری بعد شروع ہو جائے گا۔ ملک رضوان بھا ءنے مزید بتایا کہ اس سڑک سے دو لنک ٹھٹھی کلرانی تا سندرال اور نامے والی تا سندرال بھی تعمیر ہونگے۔
اشتہار 
;
سڑکوں کی تعمیر کے لیے نو کروڑ روپے منظور سڑکوں کی تعمیر کے لیے نو کروڑ روپے منظور Reviewed by Khushab News on 9:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.