دو کو سزائے موت،20 لاکھ جرمانہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ خوشاب کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان حسن سردار عرف شوکت اور حسن رضا کو سزائے موت اور دس’ دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے ۔ مقدمہ کے دیگر چھ ملزمان محمد فاروق’ محمد نذیر ’ وقار محمود ’ محمد وقاص ’ ربنواز اور غلام محمد کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے پانچ اکتوبر 2013ء کو محلہ حسین کے قریب دو افراد مرید سلطان اور ربنواز کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔
اشتہار
;
دو کو سزائے موت،20 لاکھ جرمانہ دو کو سزائے موت،20 لاکھ جرمانہ Reviewed by Khushab News on 11:10:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.