اے سی عاصمہ اعجاز کا دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاون

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد عاصمہ اعجاز چیمہ نے مین بازار جوہرآباد کا اچانک معائنہ کیا اس دوران اُنھوں نے اشیائے خورد و نوش کی مختلف دوکانوں پر جا کر اُن کے معیار اور کوالٹی کا جائزہ لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد نے جوس کی دوکانیں ‘ بیکری اور مٹھائی کے کارخانے چیک کئے اور وہاں پر صحت و صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیااُنھوں نے غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورد ونوش فروخت کرنے اور پرائس لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر دوکانداروں سے مجموعی طور پر 36ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ تفصیلات کے مطابق غوثیہ جوس کارنر کے مالک قطب شیر کو پانچ ہزار روپے‘ ڈیری شاپ کے مالک وقار ظہیر کو پانچ ہزار روپے ‘ مدینہ بیکری کے مالک محمد امین کو پانچ ہزار روپے ‘ الجنت بیکری کو پانچ ہزار روپے‘ بیسٹ ڈیپارٹمنٹل سٹور کو پانچ ہزار روپے‘ دوکاندار محمد شفیق ‘ محمد اشرف‘ حیدر علی ‘ راجہ سکندر کو ایک ایک ہزار روپے ‘ محمد اسحاق کو دو ہزار روپے اور دو مچھلی فروشوں کو دو‘ دو ہزار روپے جرمانے کئے جبکہ ایک دوکاندار محمد اکرم کو پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دوکانوں پر نمایاں مقامات پر ریٹ لسٹیں آویزاں کریں خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اشتہار
;
اے سی عاصمہ اعجاز کا دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاون اے سی عاصمہ اعجاز کا دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاون Reviewed by Khushab News on 10:33:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.