وادی سون کی خبریں (27 جنوری)

وادی سون سکولوں کی ناقص سیکورٹی، والدین پریشان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بچوں کے والدین پریشان ہیں سکولوں میں خار دار تاریں اور سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہ ہیں سکول کے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے باوجود اکثر سکول کالج کھلے ہوئے ہیں باالخصوص خواتین کے ڈگری کالج کی چاردیواری نہ ہونے اور کمروں کی ٹوٹ پھوٹ کے شکار کے باعث کالج کی بچیاں کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور اوپر سے دہشت گردی کے واقعات سے ہر وقت خطرات کے بادل منڈلارہے ہوتے ہیں مذکورہ کالج کی نئی بلڈنگ تعمیر ہونے کے باوجود نجانے کن وجوہات کی بنا پر کالج کی طالبات کو شفٹ نہیں کیا جارہا والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام نوٹس لیں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ والدین اورسکول کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءاورطالبات میں خوف کی فضا کو کم ہو جاسکے۔

پابندی کا توڑ، شکاری رات کو پرندے شکار کرنے لگے
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کی خوبصورت جھیلوں جاہلر،اوچھالی،کھبکی پر مہمان آبی پرندوں مرغابی کا شکار رات کے مختلف اوقات میں شکاری کر جاتے ہیں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی شکار پر پابندی عائد ہونے کے باوجود محکمہ شکار کے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث شکاری شکار کرتے ہیں اہلکار چند افراد کے خلاف کاروائی کرکے اپنا فرض منصبی ادا کررہے ہیں عوامی،سماجی حلقوں کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز شکار کرنے والوں کے خلاف چالان کئے جائیں۔

وادی سون پریس کلب کا تعزیتی اجلاس
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) وادی سون پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سجاد حسین ساجد منعقد ہوا جس میں ملک زاہد فاروق اعوان،ملک محمد اشرف اعوان،ملک رضوان،ملک ذیشان،ملک سلیمان،میاں تنویر الحسن،ملک عبدالرحمن نے شرکت کی اجلاس میں سرگودھا کے سینئر صحافی نعیم اخترکی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا مرحوم کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کےلئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی ۔
اشتہار

;
وادی سون کی خبریں (27 جنوری) وادی سون کی خبریں (27 جنوری) Reviewed by Khushab News on 9:10:00 PM Rating: 5

2 تبصرے:

  1. اوگالی شریف میں تو سکولوں میں نہ کوئی سیکورٹی والا موجود ھے اور نہ ھی اس دھندہ کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والے گروہ کی رجسٹریشن بمطابق قانون ھے کیا ضلعی انتظامیہ اور حساس ادارے اس پر توجہ دیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  2. اوگالی شریف میں تو سکولوں میں نہ کوئی سیکورٹی والا موجود ھے اور نہ ھی اس دھندہ کی آڑ میں عوام کو لوٹنے والے گروہ کی رجسٹریشن بمطابق قانون ھے کیا ضلعی انتظامیہ اور حساس ادارے اس پر توجہ دیں گے

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.