اعوان ملک کے استحکام کیلئے متحد ہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تین کروڑ سے زائد اعوان ایک پلیٹ فارم پر ہیں،جو ملک کے استحکام ،خوشحالی اور ترقی کیلئے نہ صرف مثبت سوچ کے حامی ہیں بلکہ وقت آنے پر ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے وہ تنظیم الاعوان سندھ کی صدر ملک محمد صدیق اعوان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان ،آزاد کشمیر کی طرح سند تنظیم الاعوان بھی نہ صرف فعال ہے بلکہ اعوان برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے بھی ان کا کردار نمایاں ہے۔اس موقع پر تنظیم الاعوان سندھ کے صدر م؛ک محمد صدیق اعوان نے ملک شاکر بشیر اعوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے بانی الحاج ملک کرم بخش اعوان اور ملک بشیر اعوان کی کاوشون کو سراہتے ہئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ظہرانہ میں ملک محمد ممتاز اعوان،ملک ریاض اعوان،حمید کریم اعوان،ملک محمد خان اعوان ،ملک امجد علی اعوان،ملک حاکم اعوان،ملک محی الدین اعوان،ملک عمران اعوان اور ملک عادل اعوان سمیت تنظیمی عہدیداروں اور برادری کی اہم شخصیات نے شمولیت کی۔
اشتہار 
;
اعوان ملک کے استحکام کیلئے متحد ہیں اعوان ملک کے استحکام کیلئے متحد ہیں Reviewed by Khushab News on 1:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.