تین دھڑوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے، فیصلہ نو جنوری کو



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے سالانہ انتخابات کیلئے اُمیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا‘ بار کے تینوں گروپوں حیات اُتراءگروپ‘ ماہل گروپ اور فرینڈز گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے تین ‘ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے تین‘ نائب صدر کے عہدہ کیلئے دو‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے دو ‘ فنانس سیکرٹری کیلئے دو‘ لائبریرین کیلئے دو اور مجلس عاملہ کی دس نشستوں کیلئے 12اُمیدوار سامنے آئے ہیں۔حیات اُتراءگروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ‘ نائب صدر کیلئے ملک زاہد الطاف ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے غلام عباس بگھور‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے غلام قادر ایڈووکیٹ‘ لائبریرین کیلئے ملک خالق اعوان‘ فنانس سیکرٹری کیلئے عمران سعید ایڈووکیٹ اور مجلس عاملہ کیلئے ملک شوکت اعوان ‘ حافظ محمد عثمان‘ اعجاز چوہدری‘ طاہر محمود شاہ اور محمد اکبر نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ حافظ خان محمد ماہل گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے ملک محمد یونس ڈھلی اعوان ایڈووکیٹ‘ نائب صدر کیلئے ملک محمد حیات ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے ملک احمد نواز ‘ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عبید الرحمن ضیاء‘ لائبریرین کیلئے عبدالستار امر‘ فنانس سیکرٹری کیلئے محمد اسلم جبکہ مجلس عاملہ کیلئے محمد کلیم برہان ‘ اختر حسین ‘ معظم علی راجڑ‘ ضیاءالحق راجڑ اور رانا شاہد وسیم نے کاغذات جمع کرائے۔ بار کے تیسرے گروپ فرینڈز گروپ کی جانب سے صدر کے عہدہ کیلئے راﺅ شہباز ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے مزمل رضا زیدی ایڈووکیٹ جبکہ مجلس عاملہ کیلئے حبیب اﷲ وڈھل اور چوہدری سمیع اﷲ کی جانب سے کاغذات داخل کرائے گئے۔ انتخابات کی نگرانی ملک سرفراز احمد اعوان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملک فضل الٰہی ایڈووکیٹ اور نذر حیات لغاری ایڈووکیٹ پر مشتمل الیکشن بورڈ کریگا۔ 

;
تین دھڑوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے، فیصلہ نو جنوری کو تین دھڑوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے، فیصلہ نو جنوری کو Reviewed by Khushab News on 1:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.