نوشہرہ وادی سون،دہرے قتل کا فیصلہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب احمد نواز خان نےتھانہ نوشہرہ کے دو ہرے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پرمشرف حبیب کو دو دفعہ 25,25سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا جبکہ اسی مقدمہ میں نامزد تین ملزم محمد اصغر،محمدا شرف اور زین العابدین کو عدم ثبوت پربری کردیا گیا ہے اور دو ملزمان گلریز اور محمد افضل تاحال مفرور چلے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے نوشہرہ میں ستمبر 2012میں خاندانی دشمنی اور مقدمہ بازی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں ابرار جاوید اور محمد اصغر امیر کو قتل کر دیا تھا اور تھانہ نوشہرہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
اشتہار 
;
نوشہرہ وادی سون،دہرے قتل کا فیصلہ نوشہرہ وادی سون،دہرے قتل کا فیصلہ Reviewed by Khushab News on 10:14:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.