ڈی پی ایس جوہرآباد ۔ناقص سیکورٹی ذمہ دار کون؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی مہم شروع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآبادکی ناقص سیکورٹی کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے میڈیا پر تسلسل سے خبریں شائع ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اسکا تذکرہ جاری ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امراء، افسران، سیاستدانوں و ایلیٹ کلاس کے بچوں کے بھاری فیسوں والے اس سکول کی سیکورٹی صورتحال بارے خبریں ایک خاص مقصد کے لیے شائع کرائی جارہی ہیں تاکہ سرکاری فنڈز سے سیکورٹی بہتر بنانے کے نام پر سرکاری گرانٹ حاصل کی جاسکے۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ 44ایکڑ پر مشتمل سکول کی چاردیواری گرنے اور اونچی نہ کرنے پر بروقت کوئی اقدام نہ کرنے پر غفلت کے مرتکب سکو ل کے پرنسپل کو فوری طور پر ہٹایا جائے، بورڈ آف گورنرز جس میں اعلی افسران ، صنعتکار ، تاجر، ڈاکٹر اور وکلا شامل ہیں کو بھی فوری طور پر تحلیل کرکے اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب کا تعین کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے نیز ڈی پی ایس کی آمدنی ، اخرجات اور اثاثہ جات کی معلومات تک میڈیا اور عوام کی رسائی ممکن بنائی جائے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او خوشاب سے بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ سیکورٹی کے مطلوبہ معیار کے حصول تک سکول کو سیل کرکے اس میں پڑھنے والے دو ہزار سے زائد بچوں کو کسی ممکنہ دہشت گردی کی واردات سے محفوظ بنایا جائے۔
اشتہار 

;
ڈی پی ایس جوہرآباد ۔ناقص سیکورٹی ذمہ دار کون؟ ڈی پی ایس جوہرآباد ۔ناقص سیکورٹی ذمہ دار کون؟ Reviewed by Khushab News on 4:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.