پیر خطرناک اشتہاری نکلا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے دہشت گردی ، قتل ،اقدام قتل ، پولیس مقابلہ اورڈکیتی کے متعددمقدمات میں مطلوب تیرہ سال سے مفرورخطرناک اشتہاری ملزم نصر اللہ ساکن گولیوالی کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اپنے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملزم نصر اللہ گزشتہ تیرہ سالوں سے اشتہاری چلا آ رہا تھا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس کی گرفتاری کیلئے دو لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ نصرا للہ نے مارچ دو ہزاردومیں جوہر آبا سے قیدیوں کی شاہپور جیل منتقلی کے دوران پولیس کانتیبل سے رائفل چھین کر پولیس پرحملہ کیا تھاجس سے دو کانسٹیبل شفقت اور عاشق شہید ہوگئے تھے جبکہ تین کانسٹیبل رمضان،عالمشیر، عطا للہ اور ایک حوالاتی عبدالرحمٰن زخمی ہوئے تھے۔مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے متعدد مقامات، اضلاع پر ریڈ کئے اور باآخر مجرم اشتہاری نصر اللہ کوگرفتار کر لیا گیا دریں اثنا ءذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نصراللہ مفروری کے دوران سندھ کے علاقہ بدین میں پیر بن کر رہ رہا تھا۔
اشتہار 

;
پیر خطرناک اشتہاری نکلا پیر خطرناک اشتہاری نکلا Reviewed by Khushab News on 8:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.